ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے ڈائریکٹر سید عباس عراقچي نے تہران میں آذربائیجان کے سفیر کو اسلامی مقدسات کی توہین پر وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
آذربائیجان کے سفیر جوانشیر آخوندی نے کہا کہ وہ ایران کے اعتراض کو اپنے ملک کے اعلی حکام تک فوری منتقل کریں گے۔ ایران نے باکو سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔....... /169